2.1.1-بورڈ آف ڈائریکٹرز کا تعارف

نگینہ گیلری

 

جناب شہزادہ الٰہی شیخ: کمپنی کے چیئرمین ہیں اور ایلکوٹ سپننگ ملز لمیٹڈ ، پراسپیریٹی ویونگملز لمیٹڈ، الٰہی انٹرنیشنل (پرائیویٹ) لمیٹڈ، اور ARH ( پرائیویٹ) لمیٹڈ کے بھی چیئرمین ہیں،اور الٰہی انٹرنیشنل (پرائیویٹ) لمیٹڈ،ہارون عمر(پرائیویٹ) لمیٹڈکے منیجنگ ڈائریکٹرہیں۔ جناب شہزادہ الٰہی شیخ نے ایچی سن کالج لاہور سے اپنی ابتدائی تعلیم مکمل کی۔ A لیول کے امتحانات مکمل کرنے کے بعد کراچی یونیورسٹی ،کراچی سے معاشیات اور بین الاقوامی تعلقات میں ایک ڈبل میجر کے طور پر بیچلر آف آرٹس مکمل کیا۔
آفس ایڈریس: نگینہ ہاؤس، 91-B-1، ایم ایم عالم روڈ، گلبرگ۔III، لاہور 54660- 


جناب شوکت الٰہی شیخ (56 سال) نگینہ کاٹن ملز لمیٹڈ، پراسپیریٹی ویونگ ملز لمیٹڈ، اور Monell (پرائیویٹ) لمیٹڈکے منیجنگ ڈائریکٹر اور ایلکوٹ سپننگ ملز لمیٹڈ، الٰہی انٹرنیشنل (پرائیویٹ) لمیٹڈ، ARH (پرائیویٹ) لمیٹڈ، پاک پورفاؤنڈیشن اینڈسروسز انڈسٹریز لمیٹڈ کے ڈائریکٹر ہیں۔ جناب شوکت الٰہی شیخ نے ایچی سن کالج لاہور سے اپنی ابتدائی تعلیم مکمل کی۔ A لیول کے امتحانات مکمل کرنے کے بعد وہ نیو یارک سٹیمیں کولمبیا کالج، کولمبیا یونیورسٹی سیمعاشیات اور سیاسیات میں ایک ڈبل میجر کے طور پر بیچلر آف آرٹس مکمل کیا۔ وہ آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما) کی مینیجنگ کمیٹی کے رکن رہ چکے ہیں۔
آفس ایڈریس: نگینہ ہاؤس، 91-B-1، ایم ایم عالم روڈ، گلبرگ۔III، لاہور 54660- 

جنابشفقت الٰہی شیخ (54 سال) ایلکوٹ سپننگ ملز لمیٹڈ ،Icaro (پرائیویٹ) لمیٹڈ ،ARH (پرائیویٹ) لمیٹڈکے مینجنگ ڈائریکٹر اور نگینہ کاٹن ملز لمیٹڈ، پراسپیریٹی ویونگملز لمیٹڈ اور الٰہی انٹرنیشنل (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے ڈائریکٹر ہیں۔ جناب شفقت الٰہی شیخ نے کراچی گرامر سکول، کراچی سے اپنی بنیادی تعلیم مکمل کی۔ A لیول کے امتحانات مکمل کرنے کے بعد وہ نیو یارک سٹی میں کولمبیا کالج، کولمبیا یونیورسٹی سے معاشیات اور Religion میں ایک ڈبل میجر کے طور پر بیچلر آف آرٹس مکمل کیا۔ جناب شفقت الٰہی شیخ نگینہ گروپ میں مختلف عہدوں کے علاوہ سال 2006-07 کے لئے آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما) کے چیئرمین تھے۔
آفس ایڈریس: نگینہ ہاؤس، 91-B-1، ایم ایم عالم روڈ، گلبرگ۔III، لاہور 54660- 

جناب رضا الٰہی شیخ (28 سال)نے لاہور امریکن سکول لاہور سے اپنی ابتدائی تعلیم مکمل کی۔ اپنا ہائی اسکول سر ٹیفکیٹ مکمل کرنے کے بعد وہ نیویارک سٹی میں کولمبیا کالج ،کولمبیا یونیورسٹی سے اکنامکس اور مشرق وسطیٰ اور ایشیائی زبانوں اور ثقافتوں میں ایک ڈبل میجر کے طور پر بیچلر آف آرٹس مکمل کرنے چلے گئے۔ وہ ایلکوٹ سپننگ ملز لمیٹڈ ، الہٰی انٹرنیشنل (پرائیویٹ) لمیٹڈ، ARH(پرائیویٹ) لمیٹڈ، اور پیسیفک انڈسٹریز (پرائیویٹ) لمیٹڈکے بھی ڈائریکٹر ہیں۔
آفس ایڈریس: نگینہ ہاؤس، 91-B-1، ایم ایم عالم روڈ، گلبرگ۔III، لاہو

جناب ہارون الہی شیخ (26 سال)، نے اپنا ہائی اسکول ڈپلومہ لاہور امریکن سکول سے مکمل کیا۔ اس کے بعد، انہوں نے مانچسٹریونیورسٹی ، انگلینڈ سے ٹیکسٹائل میں بیچلر سائنس کیا۔ انہوں نے مانچسٹر یونیورسٹی میں کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ سے چینی ثقافت سٹڈیز میں ڈپلومہ بھی مکمل کیا۔ اس وقت وہ ٹیکسٹائل کے اندر تحقیق اور ترقی پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں۔ وہ نگینہ کاٹن ملز لمیٹڈ، الہی انٹرنیشنل (پرائیویٹ) لمیٹڈ، ARH(پرائیویٹ) لمیٹڈ، Monell (پرائیویٹ) لمیٹڈ اور پیسیفک انڈسٹریز (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے ڈائریکٹر بھی ہیں۔
آفس ایڈریس: نگینہ ہاؤس، 91-B-1، ایم ایم عالم روڈ، گلبرگ۔III، لاہور 54660- 

جناب جاوید بشیر شیخ (61 سال) نیشنل یونیورسٹی، سان ڈیاگو کیلی فورنیا، امریکہ سے MBA فنانس ہیں۔ وہ پاکستان میں سرمایہ کاری بینکنگ میں 24 سال سے زیادہ کاوسیع تجربہ رکھتے ہیں اور مختلف بینکوں میں اہم عہدوں پر کام کیا ہے۔وہ بیرون ملک U.K.میں مختلف عہدوں پر صنعتی کام کا بھی کئی سالوں کا تجربہ رکھتے ہیں۔وہ پراسپیریٹی ویونگ ملز لمیٹڈ ، برج بینک لمیٹڈاور گولڈن ایرو سسلیکٹیدسٹاک فنڈز لمیٹڈکے بھی ڈائریکٹر ہیں۔
آفس ایڈریس: نگینہ ہاؤس، 91-B-1، ایم ایم عالم روڈ، گلبرگ۔III، لاہور 54660- 

جناب تجمل حسین بخاری(70 سال) پنجاب یونیورسٹی سے گریجوایٹہیں۔ وہ انسٹی ٹیوٹ آف بینکرز، پاکستان اور ایسوسی ایٹ آف چارٹرڈ انسٹی ٹیوٹ آف بینکرزلندن کے فیلو ہیں۔ وہبینکاری شعبے میں 45 سال کاوسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ وہ اسکارٹس انوسٹمنٹ بینک لمیٹڈ اورسندھ بینک لمیٹڈ کے ڈائریکٹر بھی ہیں۔
آفس ایڈریس: نگینہ ہاؤس، 91-B-1، ایم ایم عالم روڈ، گلبرگ۔III، لاہور 54660- 

جناب طارق ظفر باجوہ (54 سال) یونیورسٹی آفمینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی (UMT) سے ایم بی اے ہیں۔ وہ 1996 سینگینہ گروپ کے ساتھ وابستہ ہیں۔ وہ خزانہ، ٹیکسیشن، قانونی اور کارپوریٹ معاملات سے نمٹنے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ وہ کمپنی کے چیف فنانشل آفیسر ہیں۔ وہ پراسپیریٹی ویونگ ملز لمیٹڈ ،الٰہی انٹرنیشنل (پرائیویٹ) لمیٹڈ، ہارون عمر (پرائیویٹ) لمیٹڈ، Monell (پرائیویٹ) لمیٹڈ اور Icaro (پرائیویٹ) لمیٹڈکے ڈائریکٹر بھی ہیں۔
آفس ایڈریس: نگینہ ہاؤس، 91-B-1، ایم ایم عالم روڈ، گلبرگ۔III، لاہور 54660- 

جناب منور اقبال (66 سال) کراچی یونیورسٹی سے کامرس گریجویٹ اور انسٹیٹیوٹ آف کاسٹ اینڈ مینیجمنٹاکاؤنٹنٹس پاکستان کے فیلو ممبرہیں۔ وہ مئی 1988 سے نگینہ کاٹن ملز لمیٹڈ سے منسلک ہوئے اور مختلف اعلیٰ عہدوں پرکام کرنے کے بعد جنوری 1997 ء میں نگینہ کاٹن ملز لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں شمولیت اختیار کی۔
آفس کا پتہ: دوسری منزل، شیخ سلطان ٹرسٹ بلڈنگ نمبر 2، 26 سول لائنز، بیومونٹ روڈ، کراچی

 
 
 
 
 
Nagina group
Copyrights 2011 - 12 All Rights Reserved Site Last Modified On : April 30, 2019. 1:09 PM PST
  Site designed & developed by: E-SolBiz™