5.3.2.انتخاب-لڑنے-والے-امیدوارون-کا-تعارف

نگینہ گیلری

 

جناب شہزادہ الٰہی شیخ (61 سال)کمپنی کے چیئرمین ہیں۔ نگینہ کاٹن ملز لمیٹڈ ، Ellcot سپننگ ملز لمیٹڈ، الٰہی انٹرنیشنل (پرائیویٹ) لمیٹڈ، اور ARH ( پرائیویٹ) لمیٹڈ کے بھی چیئرمین ہیں۔ جناب شہزادہ الٰہی شیخ نے ایچی سن کالج لاہور سےے اپنی ابتدائی تعلیم مکمل کی۔ A لیول کے امتحانات مکمل کرنے کے بعد کراچی یونیورسٹی ،کراچی سے معاشیات اور بین الاقوامی تعلقات میں ایک ڈبل میجر کے طور پر بیچلر آف آرٹس مکمل کیا۔
آفس ایڈریس: نگینہ ہاؤس، 91-B-1، ایم ایم عالم روڈ، گلبرگ۔III، لاہور 54660- 

جناب شوکت الٰہی شیخ (56 سال) نگینہ کاٹن ملز لمیٹڈ، پراسپیریٹی ویونگ ملز لمیٹڈ، اور Monell (پرائیویٹ) لمیٹڈکے ڈائریکٹر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر، اور Ellcot سپننگ ملز لمیٹڈ، الٰہی انٹرنیشنل (پرائیویٹ) لمیٹڈ، ARH (پرائیویٹ) لمیٹڈ، پاک پورفاؤنڈیشن اینڈسروسز انڈسٹریز لمیٹڈ کے ڈائریکٹر ہیں۔ جناب شوکت الٰہی شیخ نے ایچی سن کالج لاہور سے اپنی ابتدائی تعلیم مکمل کی۔ A لیول کے امتحانات مکمل کرنے کے بعد وہ نیو یارک سٹیمیں کولمبیا کالج، کولمبیا یونیورسٹی سیمعاشیات اور سیاسیات میں ایک ڈبل میجر کے طور پر بیچلر آف آرٹس مکمل کرنے چلے گئے۔ اس وقت وہ آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما) کی مینیجنگ کمیٹی کے رکن ہیں۔
آفس ایڈریس: نگینہ ہاؤس، 91-B-1، ایم ایم عالم روڈ، گلبرگ۔III، لاہور 54660- 

جناب شفقت الٰہی شیخ (54 سال) Ellcot سپننگ ملز لمیٹڈ ،Icaro (پرائیویٹ) لمیٹڈ ،ARH (پرائیویٹ) لمیٹڈکے ڈائریکٹر اور چیف ایگزیکٹو آفیسراور نگینہ کاٹن ملز لمیٹڈ،اور الٰہی انٹرنیشنل (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے ڈائریکٹر ہیں۔ جناب شفقت الٰہی شیخ نے کراچی گرامر سکول، کراچی سے اپنی بنیادی تعلیم مکمل کی۔ A لیول کے امتحانات مکمل کرنے کے بعد وہ نیو یارک سٹی میں کولمبیا کالج، کولمبیا یونیورسٹی سے معاشیات اور Religion میں ایک ڈبل میجر کے طور پر بیچلر آف آرٹس مکمل کرنے چلے گئے۔ جناب شفقت الٰہی شیخ نگینہ گروپ میں مختلف عہدوں کے علاوہ سال 2006-07 کے لئے آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما) کے چیئرمین تھے۔
آفس ایڈریس: نگینہ ہاؤس، 91-B-1، ایم ایم عالم روڈ، گلبرگ۔III، لاہور 54660- 

جناب جاوید بشیر شیخ (61 سال) نیشنل یونیورسٹی، سان ڈیاگو کیلی فورنیا، امریکہ سے MBA فنانس ہیں۔ وہ پاکستان میں سرمایہ کاری بینکنگ میں 24 سال سے زیادہ کاوسیع تجربہ رکھتے ہیں اور مختلف بینکوں میں اہم عہدوں پر کام کیا ہے۔وہہ بیرون ملک U.K.میں مختلف عہدوں پر صنعتی کام کا بھی کئی سالوں کا تجربہ رکھتے ہیں۔وہ پراسپیریٹی ویونگ ملز لمیٹڈ ، برُج بینک لمیٹڈ اور گولڈن ایرو سلیکٹڈ اسٹاکس فنڈ لمیٹڈ کے ڈائریکٹر بھی ہیں۔
آفس ایڈریس: نگینہ ہاؤس، 91-B-1، ایم ایم عالم روڈ، گلبرگ۔III، لاہور 54660- 

جناب امین الہی شیخ (26 سال)، نے اپنا ہائی اسکول ڈپلومہ لاہور امریکن سکول سے مکمل کیا۔ اس کے بعد، انہوں نے نیویارک یونیورسٹی، نیویارک سے بزنس ایڈمنسٹریشن (B.B.A) میں اپنی بیچلر کی ڈگری حاصل کی۔ وہ ایلکوٹ سپننگ ملزز لمیٹڈ، ہارون عمر (پرائیویٹ) لمیٹڈ ، مونیل (پرائیویٹ) لمیٹڈ، ARH(پرائیویٹ) لمیٹڈ، اور پیسیفک انڈسٹریز (پرائیویٹ) لمیٹڈکے بھی ڈائریکٹر ہیں۔
آفس ایڈریس: نگینہ ہاؤس، 91-B-1، ایم ایم عالم روڈ، گلبرگ۔III، لاہور 54660- 

جناب ہارون الہی شیخ (26 سال)، نے اپنا ہائی اسکول ڈپلومہ لاہور امریکن سکول سے مکمل کیا۔ اس کے بعد، انہوں نے مانچسٹریونیورسٹی ، انگلینڈ سے ٹیکسٹائل میں بیچلر سائنس کیا۔ انہوں نے مانچسٹر یونیورسٹی میں کنفیوشس انسٹی ٹیوٹٹ سے چینی ثقافت سٹڈیز میں ڈپلومہ بھی مکمل کیا۔ اس وقت وہ ٹیکسٹائل کے اندر تحقیق اور ترقی پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں۔ وہ نگینہ کاٹن ملز لمیٹڈ، ARH(پرائیویٹ) لمیٹڈ، Monell (پرائیویٹ) لمیٹڈ اور پیسیفک انڈسٹریز (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے ڈائریکٹر بھی ہیں۔
آفس ایڈریس: نگینہ ہاؤس، 91-B-1، ایم ایم عالم روڈ، گلبرگ۔III، لاہور 54660- 

جناب حسن احمد (53 سال) 31 مئی2013 سے کمپنی کے ڈائریکٹر ہیں ۔وہ اقلیتی مفاد کی نمائندگی کرنے والے نان۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر ہیں۔ وہ ایک سرٹیفائیڈپبلک اکاؤنٹنٹ (CPA)، انکارپوریٹڈ ایگزیکٹو اکاؤنٹنٹ (IEA)،فیلو آف انسٹی ٹیوٹ آفف ٹیکسیشن مینجمنٹ (FITM)، فیلو آف انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ سیکریٹریز ہیں۔ وہ کیلی فورنیا سوسائٹی آف سرٹیفائیڈ پبلک اکاؤنٹنٹس، نیو یارک سٹیٹ سوسائٹی آف پبلک اکاؤنٹنٹس ، انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اکاؤنٹنٹس ، انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکسیشن مینجمنٹ اور لاہور ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے رکن بھی ہیں۔ وہ مالی انتظامات، اسٹریٹجک منصوبہ بندی، آڈیٹنگ اور رسک مینجمنٹ، ٹیکس اور کارپوریٹ معاملات کے شعبوں میں 31سال کا کثیر جہتی تجربہ رکھتے ہیں۔وہ ایک اعلٰی پیشہ ور اور چینی کی صنعت، ٹیکسٹائل اور خوراک کاکاروبار، رئیل اسٹیٹ اور تعلیمی اداروں سے متنوع ماحول میں کام کرتے رہے ہیں۔
آفس ایڈریس: لاہور سٹی یونیورسٹی، 25-B، ایل بلاک، گلبرگ۔III، لاہور۔

جناب طارق ظفر باجوہ (54 سال) یونیورسٹی آ ف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی (UMT) سے ایم بی اے ہیں۔ وہ 1996 سے نگینہ گروپ کے ساتھ وابستہ ہیں۔ وہ خزانہ، ٹیکسیشن، قانونی اور کارپوریٹ معاملات سے نمٹنے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ وہہ کمپنی کے چیف فنانشل آفیسر ہیں۔ وہ پراسپیریٹی ویونگ ملز لمیٹڈ ،الٰہی انٹرنیشنل (پرائیویٹ) لمیٹڈ، ہارون عمر (پرائیویٹ) لمیٹڈ، Monell (پرائیویٹ) لمیٹڈ اور Icaro (پرائیویٹ) لمیٹڈکے ڈائریکٹر بھی ہیں۔
آفس ایڈریس: نگینہ ہاؤس، 91-B-1، ایم ایم عالم روڈ، گلبرگ۔III، لاہور 54660- 

 
 
 
 
 
Nagina group
Copyrights 2011 - 12 All Rights Reserved Site Last Modified On : April 30, 2019. 1:09 PM PST
  Site designed & developed by: E-SolBiz™